چهارشنبه، شهریور ۱۷، ۱۳۸۹

بلوچستان میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے،میر ظفر زہری


کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ظفر زہری نے کہا ہےکہ بلوچستان میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے ،

جب تک وہ حکومت میں موجود ہیں بلوچستان میں نہ کوئی آپریشن ہوگا نہ ہی کوئی ڈنڈا چلے گا۔

صوبائی وزیر داخلہ میر ظفرزہری نےمیڈیاسےبات چیت کرتےہوئےکہا کہ بلوچستان اوروزیرستان کےحالات ایک دوسرے سے مختلف ہیں،

بلوچستان میں وزیرستان جیسی صورتحال نہیں برداشت کی جائےگی،

ماضی میں ڈنڈا چلانے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیر اعلیٰ اور ان سے بڑا کوئی قوم پرست نہیں جب تک وہ بلوچستان میں ہیں ڈنڈا نہیں چلنے دیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صحافیوں سمیت ہر طبقے میں کالی بھیڑیں مجود ہیں صحافی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر