امریکہ ایران کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کو خارج از امکان قرار نہیں دیتا .
لیکن یہ اس مسئلہ کے حل کا آخری ذریعہ ہوگا۔
یہ بیان امریکہ کے وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے دیا ہے۔
ان کے مطابق اس وقت امریکہ مسئلہ ایران کے سیاسی حل کے لیے کوشاں ہے۔
رابرٹ گیٹس کے مطابق اگرچہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیاں عائد کی ہوئی ہے.
اور ایران تنہا ہو چکا ہے پھر بھی اس ملک ميں جوہری ہتھیاروں کی تیاریاں جاری ہیں۔
ساتھ ہی وزیر موصوف نے کہا کہ امریکہ ایران کے پرامن جوہری منصوبوں کو تسلیم کرنے پر آمادہ ہے۔ امریکہ اس تجویز کی بالخصوص حمایت کرتا ہے .
کہ تہران کے تحقیقاتی ری ایکٹر کے لیے یورینیم کو غیرممالک میں افزودہ کیا جائے۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر