صنعاء یمن میں القاعدہ کے ایک گروپ نے خفیہ ادارے کے مغوی عہدیدار کو اپنے ارکان کے بدلے رہائی کیلئے حکومت کو 48 گھنٹے کی مہلت دیدی۔
جزیرہ نما عرب میں سرگرم القاعدہ گروپ (اے کیو اے پی) کی طرف سے انٹرنیٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے.
کہ گروپ نے یمن کے شمالی صوبے سعدا میں گزشتہ 20 سال سے تعینات پولیٹیکل سیکورٹی سروس کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل علی محمد صالح الحسام کو 20 اگست کو اغوا کیا تھا۔
وہ اپنے نیٹ ورک کے ذریعہ یمن میں القاعدہ کے خلاف متعدد کارروائیاں کر چکے ہیں۔
حکومت اگر ان کی رہائی اور سلامتی چاہتی ہے.
تو وہ 48 گھنٹوں کے اندر القاعدہ گروپ کے 2 گرفتار ارکان حسین الطائس اور مشہور لاحدال کو رہا کرے۔
واضح رہے کہ الحوثی شعیہ باغیوں نے القاعدہ گروپ کے ان دونوں ارکان کو صوبہ الجوف میں ایک چیک پوسٹ سے گرفتار کر کے سیکورٹی فورسز کے حوالے کیا تھا۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر