شنبه، مرداد ۳۰، ۱۳۸۹

بھارتی فوج کے 170 اہلکاروں نے گزشتہ 19 ماہ کے دوران خود کشی کر کے


نئی دہلی: بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے 170 اہلکاروں نے گزشتہ 19 ماہ کے دوران خود کشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کو ایک تحریری جواب میں انہوں نے کہا کہ2009ء میں بھارتی مسلح افواج کے 111 اہلکاروں نے خود کشی کی جبکہ اس سال جولائی تک ایسے 59 واقعات درج ہوئے ہیں۔

بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ شورش زدہ علاقوں میں تعینات فوجیوں میں سے ایسے اہلکاروں جنہیں ذہنی انتشار کا سامنا ہے، کو مختلف تربیتی کورسز میں شامل کیا جاتا ہے۔

یاد رہے بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں کے علاوہ مقبوضہ کشمیر میں بڑی تعداد میں فوجی تعینات ہیں اور مسلسل فوجی کارروائیوں سے تنگ آ چکے ہیں۔

ان علاقوں میں ماضی میں بھارتی فوج کے اہلکار اپنے ہی افسران کی ہلاکتوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر