پنجشنبه، مرداد ۲۱، ۱۳۸۹

ایرانی حملے سے بچاو کے لئے کویت کی امریکا کو پیٹریاٹ میزائل کی فروخت


امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے کہا ہے وہ کویت کو ایران کی جانب سے درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے جدید نوعیت کے پیٹریاٹ میزائل فروخت کر رہا ہے

اور اس منصوبے کے بارے میں امریکی کانگریس کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے زیر انتظام چلنے والی دفاع وسلامتی ایجنسی کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے

کہ پینٹاگان کویت کو 90 کروڑ ڈالر مالیت کے کئی پیٹریاٹ میزائل فروخت کرے گا۔

یہ میزائل کویت، ایران کی جانب سے کسی بھی ممکنہ حملے سے بچنے کے لیے استعمال کرے گا۔
خیال رہے کہ پیٹریاٹ میزائل فضا سےزمین پر مار کرنے والے میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے قبل اسے فضا ہی میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ کویت کو جدید پیٹریاٹ میزائلوں کی فراہمی سے نہ صرف امریکا اپنے ایک قریبی اتحادی کے تحفظ اور سلامتی میں مدد کر رہا ہے

بلکہ یہ معاہدہ امریکا کی خارجہ پالیسی اورقومی سلامتی کے حوالے سے بھی نہایت موثر ثابت ہوگا۔
بیان کے مطابق کویت کے "نان نیٹو اتحادی" ہونے کے باوجود اس کی سلامتی امریکا کی ذمہ داری ہے

اور یہ اس لیے بھی ضروری ہے تاکہ خطےمیں طاقت کا توازن قائم رہے

اورمشرق وسطیٰ میں امن اور ترقی کو فروغ حاصل ہو۔
سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق کویت کو "ایم آئی ایم 104" طرز کے جدید پیٹریاٹ میزائلوں کی فروخت سے متعلق منگل کو امریکی کانگریس کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

کانگریس کو بتایا گیا ہے کہ یہ میزائل کویت کی سلامتی کے لیے ضروری ہیں اور خود کویت بھی ان کے حصول کا خواہاں ہے۔
ایجنسی کا کہنا ہے کہ کویت کو پیٹریاٹ میزائلوں کی فراہمی سے خطے میں طاقت کے توازن کے بگڑنے کا کوئی اندیشہ نہیں بلکہ اس اقدام سے خطے میں امن واستحکام میں مدد ملے گی۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر