دوشنبه، مرداد ۱۱، ۱۳۸۹

lمریکہ نے اس پر حملے کا منصوبہ بنا رکھا ہے


امریکہ کےچیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف ایڈمرل مائیک ملن نے کہا ہے

کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لئے

امریکہ نے اس پر حملے کا منصوبہ بنا رکھا ہے

تاہم ان کی خواہش ہے کہ اس کی نوبت نہ آئے ۔
ایڈمرل مائیک ملن اکثر کہتے ہیں

کہ ایران پر فوجی حملے کے نتائج کے بارے کوئی پیشن گوئی کرنا ناممکن ہے۔

تاہم اتوار کے روز ایک ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئےانہوں نے کہا

کہ اس کے ساتھ ہی ہمیں یہ خطرہ بھی قابل قبول نہیں

کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کر ے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری پروگرام کو تباہ کرنے کی آپشن توہمیشہ امریکہ کے پاس رہی ہے

مگر میری خواہش ہے کہ اس کی نوبت نہ آئے۔
ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پر امن ہے مگر مغربی ممالک کو شبہ ہے

کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہاہے۔
اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے جون میں ایران پر پابندیاں مزید سخت کی ہیں۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر