شنبه، مرداد ۳۰، ۱۳۸۹

اللہ کا گھر چھوڑ کر نہیں بھاگیں گے


سندھ میں سیلابی ریلے سے یو سف بھٹی گوٹھ کے مکینوں نے گاﺅ ں چھوڑتے وقت اپنا سا را سا مان امام مسجد قا ئم دین کے حوالے کردیا

جس نے سیلا ب کے ممکنہ خطرے پر اللہ کے بھر وسے کو فو قیت دیتے ہوئے گاﺅں میں رہنے کا فیصلہ کیا یوسف بھٹی گوٹھ کے قائم دین ایک ایسی مسجد کے اما م ہیں جو چاروں طرف سے پا نی میں گھیر ی ہو ئی ہے اور وہ اس مسجد کے واحد موذن اور نما زی ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ جب سیلا ب کا پانی علاقے میں داخل ہو ا تو تما م لوگو ں نے گاﺅ ں چھوڑنے کا فیصلہ کیا لیکن انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اللہ کا گھر چھوڑ کر نہیں بھاگیں گے۔

انہوں نے امید ظا ہر کی کہ ایک دن ان کے گاﺅں سے پانی اتر ے گا اور لو گ واپس آ ئیں گے جن کو وہ امانتیں واپس سو نپ دیں گے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر