دوشنبه، شهریور ۰۱، ۱۳۸۹

سعودی عرب کے 70 علما بشمول امام کعبة اللہ نے ٹیلیفون پر ''ہیلو'' کہنے کو حرام قرار دیا


ریاض سعودی عرب کے 70 علما بشمول امام کعبة اللہ نے ٹیلیفون پر ''ہیلو'' کہنے کو حرام قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگریزی زبان میں ہیلو جہنم کو کہا جاتا ہے اور ہیلو کے معنی جہنمی بنتا ہے اس لئے کسی بھی شخص کو جہنمی کہنا حرام ہے

اس سلسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سروے اور تجربہ سے معلوم ہوا ہے کہ انگریز خود جب بھی فون کرتے یا وصول کرتے ہیںتو ''ھاء Hi, Ya'' استعمال کرتے ہیں ۔جبکہ غیر انگریز میں یہ رواج پڑ چکا ہے کہ وہ ہیلو کہتے ہیں۔

اس تحقیق اور سروے کے سامنے آنے کے بعد سعودی عرب کے 70 بڑے علمائے کرام نے ہیلو کہنے سے مسلمانوں کو سختی سے منع کیا ہے۔

اسلام سلامتی کا دین ہے اور اپنے بھائیوں سے ملاقات کے وقت ان کو دعا یعنی سلام (اسلام علیکم ) کی تلقین کرتا ہے جس کا مطلب ہے تم پر سلامتی ہو ، تو وہ کیسے کسی شخص کو جہنمی کہہ سکتاہے ۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر