شنبه، مرداد ۳۰، ۱۳۸۹

افغان سفارخانے میں رمضان کے دوران شراب و شباب کی محفلیں


واشنگٹن افغانستان کی ایک ویب سائٹ اورکئی اخبارات جرائد میں شائع ہونے والی تصویروں نے پورے افغانستان میں بے چینی پھیلا دی ہے۔

واشنگٹن کے افغان سفارخانے میں رمضان کے دوران شراب و شباب کی محفلیں عروج پر ہیں۔

ایک تصویر میں افغان صدر سید طیب جاوید کے بیٹے کو ایک عورت کے ساتھ ڈانس کرتے دکھایا گیا ہے ایک اور تصویر میں معروف افغان فنکار جمال زادہ کو سرخ تنگ لباس میں گانا گاتے دکھایا گیا ہے۔

جواد اس کی بیوی اور بیٹا شراب کی بوتلوں سے بھرے شیف کے سامنے کھڑے ہیں۔

ایک اور تصویر میں پاکستان اور افغانستان کے لئے اوباما کا خصوصی ایلچی رچرڈہالبروک گلاس تھامے نظر آ رہا ہے جس میں سفید وائن ہے۔

افغان پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر عبدالستار خواصی نے ان تصویروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سفیر جواد تم شراب اور عورتوں کے ساتھ ناچ رہے ہو جبکہ افغان عوام سیلاب اور خون میں ڈوبے ہوئے ہیں

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر