سه‌شنبه، مرداد ۱۲، ۱۳۸۹

طالبان سے کسی بھی مذاکرات میں واشنگٹن کو شامل ہونا چاہیے‘ جان کیری


واشنگٹن امریکی سینیٹر جان کیری نے کہا ہے

کہ افغان طالبان سے کسی بھی مذاکرات میں واشنگٹن کو شامل ہونا چاہیے۔

افغان جنگ ویتنام سے زیادہ مشکل ثابت ہورہی ہے ۔

واشنگٹن میں ’’سی این این‘‘ کو انٹرویو میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین جان کیری کا کہنا تھا

کہ افغانستان کے مسئلے کے حل کیلئے پاکستان کے علاوہ بھارت، چین، روس بھی کردار ادا کریں۔

انھوں نے بتایا کہ سی آئی اے کا موقف ہے

کہ طالبان مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔

تاہم اگر ان سے کوئی بات ہوتی ہے

تو امریکی انتظامیہ کو بھی اس میں شامل ہونا چاہیے۔

وکی لیکس کی افشا کی گئی افغان جنگ پر فوجی دستاویزات کے بارے میں کیری کا کہنا تھا

کہ اس میں کوئی نیا انکشاف موجود نہیں۔

اسے کھیل تبدیل کرنے والی رپورٹس کہنا درست نہیں ہوگا۔

ایک سوال پرانھوں نے کہا کہ افغان جنگ ویتنام سے زیادہ مشکل ثابت ہورہی ہے۔

ویتنام میں خانہ جنگی تھی اور امریکا سردجنگ کے نتیجے میں ہونے والی پراکسی وار لڑرہا تھا۔

مگر افغانستان میں کوئی خانہ جنگی نہیں

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر