چهارشنبه، مرداد ۱۳، ۱۳۸۹

کویت میں 07 افراد پر ایران کے لئے جاسوسی کے الزام میں فرد جرم عائد


کویت کی ایک عدالت نے زیرحراست سات افرا پر ایران کے لئے جاسوسی کے الزام میں فرد جرم عائد کی ہے۔

ملزمان میں ایک ایرانی خاتون اور ایک کویت کا فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔

کویت سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملزمان پر الزامات کے ثبوت کا فیصلہ کیس کی سماعت کرنے والے پینل میں شامل جج جسٹس عادل الصقر نے پڑھ کر سنایا۔

فیصلے کے دوران چھ ملزمان کو بھی عدالت میں ایک آہنی دیوار والے کمرے میں رکھا گیا تھا۔

کویتی عدالت کی جانب سےعائد الزامات میں کویت کی فوجی تنصیبات سے متعلق معلومات جمع کرکے ایک دوسرے ملک کو فراہم کرنے کا الزام بھی شامل ہے۔

سات ملزمان میں سے ایک خاتون سمیت تین افراد ایرانی نژاد ہیں۔

ایک کویتی شہری اور ایک کا تعلق شام سےہے جبکہ دیگر دو کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

عدالتی کارروائی کے دوران ایران کی شہریت رکھنے والی ایک خاتون ملزمہ کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ ایرانی خاتون کی گرفتاری تہران کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک گروہ سے تعلق کے شبے میں امسال مئی میں عمل میں لائی گئی تھی،

جس کا الگ سے عدالت میں مقدمہ چلایا جارہا ہے۔

کویتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایرانی خاتون جس گروہ کے ساتھ کام کرچکی ہیں

وہ ایرانی پاسداران انقلاب کے لیے جاسوسی کرتا رہا ہے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر