پنجشنبه، مرداد ۲۱، ۱۳۸۹

تہران کو گاڑیوں کی برآمد معطل کر دی۔ جاپانی کار ساز کمپنی


ٹوکیو جاپانی کمپنی ٹویوٹا نے اقوام متحدہ کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں کے سلسلے میں تہران کو گاڑیوں کی برآمد معطل کر دی۔

جاپانی کار ساز کمپنی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے

کہ انہوں نے ایران پر عائد پابندیوں کے حوالے سے عالمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہ جون کے اوائل سے ہی ایران کو گاڑیوں کی فراہمی روک دی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ایران پر پابندیوں کے حوالے سے عالمی صورتحال کی بغور نگرانی اور پاسداری کی جائیگی۔ 2008ء کی نسبت 2009ء میں ایران میں ٹویوٹا گاڑیوں کی برآمد حیرت انگیز طور پر چار ہزار یونٹ سے گر کر صرف 250 یونٹ کی سطح پر آ گئی تھی
جبکہ رواں سال کیپہلی ششماہی میں ٹویوٹا نے ایران کو 220 کاریں برآمد کی ہیں۔

شمالی امریکہ ٹویوٹا گاڑیوں کا سب سے اہم مارکیٹ ہے، امریکہ میں ٹویوٹا گاڑیوں کی فروخت جاپان سے بھی تجاوز کر گئی ہے

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر