شنبه، شهریور ۰۶، ۱۳۸۹

امریکی قونصلیٹ کے عمارت کو مجاھدوں نے قبضہ کر لیا


پشاور میں امریکی قونصلیٹ کے ایک اہم عمارت پر مجاہدوں کی فائرنگ کاسلسلہ جاری ہے ۔

جبکہ کچھ مجاہدوں نے عمارت پر قبضہ کر لیا۔

سیکورٹی فورز کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز نے عمارت کا محاصرہ کر لیاہے۔

دونوں جانب آدھے گھنٹے سے زائد فائرنگ ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کینٹ کے علاقے میں امریکی قونصلیٹ کے قریب مسلح افراد کی جانب سے شدید فائرنگ کے باعث سیکورٹی فورسز نے قونصلیٹ سے یونیورسٹی روڈ کی طرف جانے والی ٹریفک کو بند کردیاہے ۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جب کہ ایلیٹ فورسزکے دستے پہنچ گئے ہیں۔

جبکہ کینٹ میں داخلے کے تمام راستے بند کر دئیے گئےہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قونصلیٹ کے قریب پہلے ہلکی نوعیت کا دھماکا سنا گیا جس کے بعد فائرنگ شروع ہوگئی۔

آخری خبریں آنے تک علاقے میں سیکورٹی انتہائی سخت تھی اور کسی کو علاقے میں داخلے کی اجازت نہیں تھی۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر