شنبه، شهریور ۰۶، ۱۳۸۹

برطانوی وزیر اعظم افغانستان میں ہلاک ہونے سے بچ گیا


لندن(نیٹ نیوز) سابق برطانوی آرمی کمانڈر کرنل رچرڈ کیمپ نے کہا ہے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون افغانستان میں ہلاک ہونے سے بال بال بچا۔

طالبان نے اس کے ہیلی کاپٹر پر راکٹ فائر کرنا تھا ۔

کرنل رچرڈ نے کہاکہ افغان طالبان کا بڑا مربوط اور گہرا نیٹ ورک ہے،

ان کے لوگ ہر جگہ موجود ہوتے ہیں ۔

افغان سیکیورٹی فورسز کے علاوہ ان کا فوجی اڈوں میں بھی وجود ہے ۔

ایک انٹرویو میں سابق فوجی کمانڈر نے کہا وزیر اعظم کیمرون کا پہلا دورہ افغانستان اس اعتبار سے یادگار رہے گا کہ وہ ہلاک ہونے سے بچ گئے۔

فوجی ذرائع کے مطابق طالبان نے کیمرون کے ہیلی کاپٹر پر کندھے سے فائر ہونے والا راکٹ چھوڑنا تھا ، کیمرون چینوک ہیلی کاپٹرمیں سوار ہو کر صوبہ ہلمند کے فوجی اڈے میں جانا چاہتا تھا ۔

نیٹو فوج کے جاسوسوں نے طالبان کی آپس میں ہونے والی گفتگو سن لی جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا جائے گا ،

اس پر ہلمند کے فوجی اڈے کا دورہ منسوخ کر دیا

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر