سه‌شنبه، مرداد ۱۲، ۱۳۸۹

اسرائیلی و لبنانی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ


اسرائیل اور لبنان کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو لبنانی ہلاک ہو گئے.

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز ہونے والے اس واقعے میں ہلاک ہونے والا ایک عام شہری ہے

جبکہ دوسرا لبنانی فوج کا سپاہی ہے.

العربیہ ٹی وی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے

کہ فائرنگ کے تبادلے کے ساتھ دونوں اطراف سے توپخانے کا استعمال بھی کیا گیا.

یہ واقعہ سرحد کے قریب العدیسہ میونسپلٹی کی حدود میں رونما ہوا.

سرحد پار سے اسرائیلی ٹینکوں سے فائر کئے جانے والے متعدد راکٹ میونسپلٹی کی حدود میں واقع ایک مکان پر گرے

جس سے عمارت کو نقصان پہنچا ہے.

جھڑپوں کی جگہ خدمات سرانجام دینے والے ایک سیکیورٹی ذریعے نے بتایا

کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے فائر کردہ چار راکٹ العدیسہ میں لبنانی فوجی یونٹ کے قریب گرے.

اس کے جواب میں لبنانی فوج نے بھی اسرائیلی علاقے میں راکٹ فائر کئے.

لبنانی فوج نے العدیسہ میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا ہے.

بیروت سے العربیہ کے نمائندے کا کہنا ہے

جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا کہ جب اسرائیلی فوج نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان لائن آف کنڑول پار کی.

نامہ نگار کا کہنا ہے

کہ اسرائیلی ٹینکوں نے لبنانی سرحدی علاقے پر بیس راکٹ داغے

جبکہ صہیونی فوج نے العدیسہ کے گرد و نواح میں اپنی نفری بڑھا دی ہے.

ادھر لبنانی فوج نے بھی اپنی افرادی قوت میں اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے.

نیز لبنانی فوجی دستے اسرائیلی گولا باری اور فائرنگ کا بھر پور جواب دے رہے ہیں.

درایں اثنا القدس سے العربیہ کے نمائندے نے اسرائیلی فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا

کہ صہیونی فوج کا ایک دستہ سرحدی علاقے میں لائن آف کنٹرول کے قریب کام کر رہا تھا،

لبنانی فوجی دستوں نے انہیں واپس جانے کا کہا،

جس پر انکار کے بعد صورتحال کشیدہ ہوتی گئی.

العربیہ کے نمائندے کے مطابق لبنانی علاقے سے فائر کردہ دو راکٹ شمالی اسرائیل کے اصبغ الجلیل علاقے میں گرے.

فوری طور پر فائر کئے جانے والے راکٹ کی نوعیت کا تعین نہیں ہو سکا

کہ یہ کٹیوشا یا ہاون طرز کے تھے.

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر