پنجشنبه، شهریور ۰۴، ۱۳۸۹

اوباما اپنے خطاب میں عراق میں امریکا کے جنگی آپریشنز کے باضابطہ خاتمے کا اعلان کریں گے۔


واشنگٹن امریکی صدر باراک اوباما اگلے ہفتے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس سے قوم سے اہم خطاب میں عراق سے لڑاکا فوج کا انخلا مکمل ہونے اور جنگی مشن کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر اوباما منگل اکتیس اگست کی شام کو خطاب کریں گے۔

اس سے پہلے وہ ٹیکساس کے فورٹ بلِس کے فوجی اڈے کا دورہ کریں گے۔

عراق میں امریکا نے لڑاکا مشن ختم کرتے ہوئے فوج کی تعداد پچاس ہزار سے کم کردی ہے۔

جس کا مقصد اوباما کے اس وعدے کو پورا کرنا ہے جو انہوں نے ساڑھے سات سال پہلے شروع کی گئی جنگ کے خاتمے کیلئے صدارتی مہم کے دوران کیا تھا۔

منگل کو صدر اوباما اپنے خطاب میں عراق میں امریکا کے جنگی آپریشنز کے باضابطہ خاتمے کا اعلان کریں گے۔

یہ دوسرا موقع ہے کہ اوباما اوول آفس سے خطاب کو کسی معاملے پر براہ راست بیان جاری کرنے کیلئے استعمال کررہے ہیں۔

ان سے پہلے امریکی صدور اوول آفس خطاب کو جنگ سمیت دیگر اہم اعلانات کیلئے استعمال کرتے رہے ہیں۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر