واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے کہا ہے کہ ایران سے جنگ کیلئے امریکی فوج تیار ہے۔
واشنگٹن کے ایک ادرے میں خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل مائیک مولن کا کہنا تھا کہ امریکہ کا اہم اتحادی اسرائیل یہ سمجھتا ہے کہ ایران پر حملے سے خطہ عد م تو ازن کا شکار ہو جائے گا۔
امریکی فوج کے سربراہ کے مطابق ایران نے ہمیشہ ممکنہ امریکی حملے کو نظرانداز کیا ہے تاہم وہ تہران کو خبردار کرتے ہیںکہ وہ کسی خوش فہمی میں نہ رہے ۔
امریکی افواج ایران پر حملہ کرنے کیلئے تیار ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے ایٹمی ہتھیار حاصل کر لیا تو وہ انتہائی خطرناک ہو گا
جبکہ جوہری ایندھن کے حصول کیلئے ایران کے کسی وعدے پر یقین نہیں کیا جا سکتا۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر