جمعه، مرداد ۲۹، ۱۳۸۹

کابل:3غیر ملکی 32افغان گارڈز ہلاک


کابل: افغانستان میں بم دھاکوں اور طالبان سے جھڑپوں میں تین غیر ملکی فوجیوں اور بارہ افغان گارڈز سمیت پینتیس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

کابل میں نیٹو ترجمان کے مطابق جنوبی افغانستان میں دو حملوں کے نتیجےمیں تین غیر ملکی فوجی ہلاک ہوئے تاہم ترجمان نے ان کی شہریت نہیں بتائی۔

ادھر خوست میں طالبان کیخلاف ایک کارروائی میں ایک افغان خاتون خانہ جاں بحق ہوگئیں۔

دوسری جانب ہلمند کے علاقے لشکر گاہ کے قریب زیر تعمیر ، سنگین گریشک روڈ پر طالبان نے حملہ کرکے ایک نجی سیکیورٹی کمپنی کے بتیس سے زائد گارڈز کو ہلاک کردیا۔

سرکاری طور پر بارہ ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر