یکشنبه، مرداد ۱۷، ۱۳۸۹

برمنگھم:صدر زرداری پر جوتا اچھال دیا گیا


برمنگھم : برمنگھم میں پیپلز پارٹی کے جلسے کے دوران صدر آصف زرداری پر

ایک شخص نے جوتا اچھال دیا، جلسہ گاہ میں ہنگامہ آرائی۔
برمنگھم میں انٹرنیشنل کنوینشن سینٹر میں پیپلز پارٹی کے جلسے
میں موجود

ایک اڈھیر عمر شخص نے صدر زرداری کے خطاب کے دوران ان پر پہلے ایک جوتا پھینکا

پھر فورا دوسرا جوتا پھینکا

جو صدر زرداری کے قریب نہ جا سکے

جس کے بعد جلسہ گاہ میں موجود منتظمین اور پولیس حکام اس کو پکڑ لیا

اور جلسہ گاہ سے باہر لے گئے۔

پولیس نے جوتا اچھالنے والے شخص کو اپنی حراست میں لے لیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے جلسے میں بد نظمی کے بعد صدر پاکستان آصف علی زرداری پولیس کے سخت پہرے میں واپس روانہ ہو گئے۔
برمنگھم میں انٹرنیشنل کنوینشن سینٹر میں خطاب کے لیے

صدر زرداری کی آمد سے قبل پاکستان کمیونٹی کی جانب سے صدر پاکستان کے دورہ برطانیہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا

مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا ئے ہوئے تھے

جس میں صدر کے خلاف نعرے درج تھے ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا بیان پاکستانیوں کے لیے ہتک آمیز ہے ۔

پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہے

اور کراچی میں حالات خراب ہیں

ان حالات میں صدر کا پاکستان میں ہونا ضروری تھا۔

مظاہرین صدر زرداری سے فوری طور پر پاکستان واپس جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر