چهارشنبه، مرداد ۱۳، ۱۳۸۹

ہمدان میں ایرانی صدر کے قافلے کے قریب دھماکا،متعددزخمی


ایران کے صدرمحمود احمدی نژاد قاتلانہ بم حملے میں محفوظ رہے ہیں۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان کے قافلے پر بم حملہ کیا گیا ہے

جس میں متعددافرادزخمی ہوئے ہیں۔

ایرانی ایوان صدرنے حملے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اس کے نتیجے میں متعددافراد زخمی ہوگئے ہیں۔

بم دھماکا مغربی شہرہمدان میں ایرانی صدرکے قافلے کے قریب ہوا،

اس وقت وہ ایک بڑے اجتماع سے خطاب کے لیے جارہے تھے۔

ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بم سے ایک کار کو نشانہ بنایا گیا تھا

جس میں صحافی اور صدارتی عملے کے ارکان سوار تھے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر