سه‌شنبه، شهریور ۰۲، ۱۳۸۹

ایران کی بڑھتی ہوئی عسکری طاقت ناصرف امریکا بلکہ اس کے پڑوسیوں کیلئے بھی باعثِ تشویش


واشنگٹن امریکا نے کہا ہے ایران کی جانب سے تیار کردہ بغیر پائلٹ بمبار ڈرون اور میزائلوں سے لیس لڑاکا کشتیوں کی رونمائی پر تشویش ہے۔

خطے کی سلامتی کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

واشنگٹن میں صحافیوں کو بریفنگ میں محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کرالی کا کہنا تھا کہ ایران کی بڑھتی ہوئی عسکری طاقت ناصرف امریکا بلکہ اس کے پڑوسیوں کیلئے بھی باعثِ تشویش ہے۔

کرالی کا کہنا تھا کہ ہر ملک کو اپنی دفاعی صلاحیتیں بڑھانے کا حق ہے۔

لیکن امریکا ہتھیاروں کے ایسے سسٹمز کی تیاری کا نوٹس لیتا ہے جو کسی خاص ملک یا خطے کے امن و استحکام کیلئے ممکنہ خطرہ ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ امریکا نے گزشتہ کئی برسوں سےایران کی بڑھتی ہوئی عسکری صلاحیتوں کے پیش نظر خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ فوجی تعاون میں اضافہ کردیا ہے۔

اگر تہران اسی راہ پر چلتا رہا تو وہ خود غیر محفوظ ہوجائیگا۔

کیونکہ خطے کے دیگر ممالک اسکی عسکری صلاحیتوں کا مل جل کر مقابلہ کرنے میدان میں آجائیں گے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر