امریکا کے وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے تسلیم کیا ہے
کہ پینٹاگون دستاویزات کے انکشاف نے شرمساراورخوفزدہ کردیا ہے۔
اے بی سی نیوزکے پروگرام ‘دس ویک وتھ کرسچنے امانپور’ میں انٹرویودیتے ہوئے
امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے ایک سوال پر کہا
کہ وکیلیکس کی جانب سے پنٹاگون کی دستاویزات کے انکشاف نے انہیں شرمساراوردہشت زدہ کردیا ہے۔
معلومات کے افشا ہونے سے جنگی اتحادیوں کیلئے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔
دشمن پینٹاگون کے جنگی تکنیک سے واقف ہوگئے ہیں۔
رابرٹ گیٹس نے کہا کہ وکیلیکس کے خلاف قانونی چارہ جوئی وزارت انصاف کا کام ہے۔
تاہم وکیلیکس اخلاقی طورپرسزاکی مستحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ وکیلیکس نے دستاویزات افشا کرتے ہوئے ممکنہ خطرناک نتائج پرغور نہیں کیا۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر