کابل افغانستان میں مختلف بم دھماکوں میں ایک امریکی اور دو برطانوی فوجی ہلاک ہوگئے۔
نیٹو اور افغان حکام کے مطابق جنوبی افغانستان میں طالبان مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائی میں دو برطانوی فوجی مارے گئے۔
دونوں فوجی الگ الگ حملوں میں ہلاک ہوئے۔
ادھر برطانوی وزارت دفاع کے مطابق ایک اور برطانوی فوجی جس کو شدید زخمی حالت میں افغانستان سے برطانیہ منتقل کیا گیا، جانبر نہ ہو سکا اور ہلاک ہوگیا ہے۔
برطانوی وزارت دفاع کے مطابق ان کا مذکورہ فوجی ہلمند کے ضلع نہر سراج میں زخمی ہوا تھا۔
نیٹو نے امریکی فوجی کی ہلاکت کے بارے میں صرف یہ بتایا ہے کہ وہ جنوبی افغانستان میں حملے میں مارا گیا۔
افغانستان میں 2001ء سے اب تک ہلاک ہونے والے برطانوی فوجیوں کی تعداد 330 ہوگئی ہے
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر