شنبه، شهریور ۰۶، ۱۳۸۹

بیشک جنت کے دروازے تلواروں کے سائے تلے ہیں۔


سیدنا ابوبکر بن عبداللہ بن قیس اپنے والد سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں

کہ میں نے اپنے والد کو دشمن کے سامنے ( یعنی میدان جہاد میں ) یہ کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جنت تلواروں کے سائے کے نیچے ہے۔

یہ سن کر ایک غریب اور میلے سے کپڑوں والا شخص اٹھا اور کہنے لگا کہ اے ابوموسیٰ تم نے ( خود ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا فرماتے ہوئے سنا ہے؟ ( سیدنا ابوموسیٰ نے ) کہا : ہاں۔

راوی کہتا ہے، یہ سن کر وہ اپنے دوستوں کی طرف گیا اور کہا کہ میں تم کو سلام کرتا ہوں اور اپنی تلوار کا نیام توڑ ڈالا پھر تلوار لے کر دشمن کی طرف گیا

اور اپنی تلوار سے دشمن کو مارتا رہا یہاں تک کہ شہید ہو گیا۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر