بغداد: عراق میں پرتشدد واقعات میں 6 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق صوبہ دیالا کے گاؤں ربیعہ میں القاعدہ نے تین افراد کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے میجرمحمد الکرکھی نے بتایا کہ تمام تینوں افراد کو گھروں سے باہر نکال کر گولی ماری گئی۔
مقتولین کی لاشوں کے قریب سے ایک دھمکی آمیز خط ملا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی اور عراقی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کرنے والوں کا انجام اس سے مختلف نہیں ہوگا۔
دریں اثناء تکریت میں کچہری کے سامنے بم دھماکے میں2افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
ادھر بغداد کے مغربی ضلع میں بھی وزارت مواصلات کے افسر کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر