اسرائیل کے حکام نے کہا ہے کہ ایران کے بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں جوہری ری ایکٹر کو چالو کیا جانا ناقابل قبول ہے۔
اسرائیل نے عالمی برادری سے ایران پر دباؤ ڈالنے کی اپیل کی ہے تاکہ وہ جوہری منصوبے چھوڑ دے۔
اکیس اگست کو روس کے تعاون سے تعمیر کئے جانے والے بوشہر ایٹمی بجلی گھر کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ روسی اور بین الاقوامی ماہرین کے خیال میں اس بجلی گھر کے استعمال سے جوہری عدم پھیلاؤ کے نظام کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر