چهارشنبه، مرداد ۲۰، ۱۳۸۹

سنہ 2020ء تک عراقی سیکیورٹی کی ذمہ داری اٹھانے کے اہل نہیں


عراقی فوج کے سربراہ بابکر زیباری نے دو ٹوک انداز میں واضح کیا ہے
کہ ان کی زیر کمان فوج سنہ 2020ء تک ملک میں سیکیورٹی کا کنٹرول سنبھالنے کے قابل ہو سکیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت تک عراقی سپاہ کو امریکی فوج کی امداد درکار ہو گی۔
امریکی فوج کے انخلاء کے بعد ملک میں سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالنے کی اہلیت کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابکر زیباری نے کہا فوج کی تیاری تین مرحلوں میں جاری ہے۔

ان میں ہر مرحلہ اہمیت کا حامل ہے۔
امریکی فوج کے سنہ دو ہزار گیارہ میں انخلاء سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مسٹر زیباری کا کہنا تھا کہ عراقی فوج سنہ 2020ء تک پوری طرح سیکیورٹی ذمہ داری کے لئے تیار نہیں ہے۔
عراقی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی حکومت نے مجھے سے اس بارے میں استفسار کیا تو ان کو میرا جواب یہی ہو گا

کہ آپ امریکی فوج کو یہاں سنہ 2020ء تک رہنے دیں۔
یاد رہے کہ امریکا نے سنہ دو ہزار سات میں ایک لاکھ ستر ہزار امریکی فوجی بھجوائے لیکن گذشتہ اٹھارہ مہنیوں سے ان کی تعداد میں روز بروز کمی آتی جا رہی ہے۔

اس وقت عراق میں صرف ستر ہزار فوجی تعنیات ہیں
جبکہ امریکی صدر براک اوباما نے سنہ دوہزار گیارہ تک ساری کی ساری امریکی فوج کی عراق سے واپسی کا وعدہ کر رکھا ہے۔



هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر