کوئٹہ : اندرون بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کاسلسلہ جاری ہے،
دکی،لونی،زیارت میں شدید بارش اور سیلابی ریلوں سے متعدد مکانات منہدم ہوگئے
جبکہ ایک شخص سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔
اندرون بلوچستان کے علاقے سبی،زیارت،لونی،
تلی اورہرنائی سمیت متعدد علاقوں میں بارشوں سے متعددمکانات مہندم ہوگئے۔
سیلابی ریلوں میں پھنسے ہوئے دوسو خاندانوں کو ایف سی نے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا
جبکہ ای ڈی اوایجوکیشن کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی تاہم وہ خود محفوظ رہے۔
اطلاعات کے مطابق بولان کے علاقے دری بعن کے مقام پر بڑاسیلابی ریلہ داخل ہوگیا ہے۔
اس وقت کئی لوگ پھنس گئے ہیں
اورلوگوں کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے اور متاثرین کی شکایت برقرارہے
کہ نقصانات کے مقابلے میں امدادی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابرہیں۔
لونی میں سیلابی ریلے کے باعث ایک شخص گلزارمری ندی میں بہہ کر جاں بحق ہوگیا۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر