دوشنبه، مرداد ۲۵، ۱۳۸۹

امریکا ترکی سفارتی تعلقات میں دراڑ پڑ گئی


لندن امریکا نے خبردار کیا ہے کہ ترکی نے اسرائیل اور ایران کے بارے میں اپنا موقف نہ بدلا تو اسے ہتھیاروں کی فراہمی روک دی جائے گی

برطانوی اخبار '' فنانشنل ٹائمز '' نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی کی طرف سے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی قرار داد کی مخالفت اور اسرائیل سے تعلقات میں کشیدگی کے بعد امریکا ترکی سفارتی تعلقات میں دراڑ پڑ گئی ہے ۔

اوبامہ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ترکی نے اپنا موقف تبدیل نہ کیا تو ترکی کو اسلحے کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے

ترکی نے کرد باغیوں کے خلاف کارروائی کے لیے ڈرون طیارے فراہم کرنے کی درخواست کر رکھی ہے ۔

لیکن اب یہ معاملہ کھٹائی میں پڑتا نظر آ رہا ہے ۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر