پنجشنبه، مرداد ۱۴، ۱۳۸۹

گذشتہ 4 روز سے جاری دہشت گردی میں 56بے گناہ پختون ٹارگٹ کلرز کا نشانہ بنے


کراچی ، عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان قادر خان نے دعویٰ کیا ہے

کہ شہر میں گذشتہ 4 روز سے جاری دہشت گردی میں 56بے گناہ پختون ٹارگٹ کلرز کا نشانہ بنے جبکہ 7 کارکنان، 06 پنجابی، 03 بلوچ، 02سندھی، 01سرائیکی کو ہدف بنا یا گیا۔

عوامی نیشنل پارٹی (سندھ) کے ترجمان نے باچا خان مرکز سے جاری اعلامیہ میں مقتول سید رضا حید ر کی ہلاکت کے بعد شہر میں لا قانونیت کے راج پر اپنے غم اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے

حکومتی اداروں پر شدید نکتہ چینی کی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس بات کا جواب کون دے گا

کہ کیا سید رضا حیدر کی ہلاکت میں پختون کوچ، بس ڈرائیورز، ٹرک ڈرائیورز، رکشہ،

ٹیکسی ڈرائیور، کنڈیکٹرز،موچی،محنت کشوں، چائے کے ہوٹل والے،گھروں مارکیٹوں کے چوکیدار،

بس مسافر ملوث تھے کہ انھیں بے رحمی سے کراچی ،

حیدرآباد اور سکھر میں نشانہ بنایا گیا۔

کراچی کو 18ارب کا نقصان ، 80سے زائد گاڑیاں، 10 ٹرک، 10چائے کے ہوٹل، 50دکانیں ، 07کاروباری مراکز، پختون آبادیاں ،

مجیب کالونی، اورنگی ٹاﺅن ، پاپوش نگر سے پختون خاندانوں کی بیدخلی

اور میڈیا کی جانب سے تین دن میں 75افراد کے قتل کا ذمہ دار کون ہے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر