ابل نیٹو نے افغانستان میں طالبان کے حملوں میں 4 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے ۔
پیر کو نیٹو کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 3 امریکی فوج جھڑپ میں مارے گئے جبکہ ایک فوجی دیسی ساختہ بم دھماکے میں ہلاک ہوا ہے ۔
انہوںنے یہ نہیں بتایا کہ جھڑپیں کہاں ہوئی لیکن بعض اطلاعات کے مطابق پاکستان کی سرحد سے 20 کلو میٹر دور افغانستان کے صوبہ پکتیا کے مشرق میں یہ جھڑپیں ہوئیں ۔۔
افغانستان کے شمالی صوبہ فریاب کے ضلع المار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں سابق گوریلا کمانڈر سلام پہلوان دو بیٹے جن کی عمریں 5 سال اور 10 سال تھی اور دو محافظ کے ہمراہ ہلاک ہو ئے ۔
یاد رہے کہ سلام پہلوان روس کے خلاف جنگ کے دوران مجاہد کمانڈر تھا لیکن اب وہ افغان حکومت کا اتحادی تھا اور ایک قبائلی رہنما کے طور پر کردار ادا کررہا تھا
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر