چهارشنبه، مرداد ۲۰، ۱۳۸۹

افغانستان: امریکی و افغان چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملے


کابل جنوبی افغانستان میں طالبان نے قائم امریکی و افغان فورسز کے چیک پوسٹوں پر حملے کر دیے ۔

حملے میں ہلاکتوں کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی افغانستان میں طالبان نے افغان اور امریکی فورسز کی چیک پوسٹوں پر نشانہ بنایا۔

ایساف کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز طالبان نے حملے کئے تھے

لیکن ان حملوں میں کتنے عسکریت پسند ملوث تھے ۔ اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔

ایساف کے ایک سرجنٹ سٹیفن نے ایک غیر ملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ امریکی و افغان فورسز کا طالبان اور انتہا پسند عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔

لیکن وہ اس سلسلے میں مزید معلومات فراہم کرنے میں قاصر ہے ۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر