شنبه، مرداد ۳۰، ۱۳۸۹

افغانستان میں بم دھماکے سے دو آسٹریلیوی فوجی ہلاک اور دو فوجی زخمی


سڈنی افغانستان میں بم دھماکے سے دو آسٹریلیوی فوجی ہلاک اور دو فوجی زخمی ہو گئے۔

زرائع کا کہنا ہے یہ حادثہ بلوچی وادی میں پیش آیا۔

سڑک کے کنارے نصب بم دھماکہ اس وقت ہوا جب آسٹریلین فوجی قریب ہی اپنی گاڑی میں گشت کر رہے تھے ۔

آسٹریلین فوجی نیٹو فوج کا اہم حصہ ہیں اور اب تک بیس آسٹریلین فوجی افغانستان کی جنگ میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

آسٹریلوی وزیر دفاع نے اس موقع پر اظہار افسوس کے بعد خلاف جنگ میں افغانستان میں اپنے مشن کو جاری رکھنے کی ضرورت کو دہرایا۔

اس موقع پر آسٹریلن پرائم منسٹر مس جولیا گیلرڈ اور اپوزیشن لیڈر ٹونی ایبیٹس نے اپنے تعزیاتی بیانات میں فوجیوں کی ہلاکت پر ان کی جنگی خدمات کو سراہا تے ہوئے اظہار افسوس کیا

اور زخمی فوجیوں کے لئے بہترین طبی سہولت دینے کا وعدہ بھی کیا۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر