دبئی القاعدہ کے سینئر رہنما اور اسامہ بن لادن کے نائب ایمن الظواہری کا نیا آڈیو پیغام جاری۔
ترک عوام ز وردیا گیا ہے کہ وہ اپنی حکومت پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم کرنے اور افغانستان سے فوج واپس بلانے پردباؤ ڈالیں۔
القاعدہ رہنما نے انٹرنیٹ پرجاری کیے گئے آڈیو پیغام میں ترک عوام سے کہاہے کہ فلسطینیوں کو لوٹنے اور افغانستان میں مسلمانوں کو قتل کرنے والوں کی حمایت کرنے سے اپنی حکومت کو باز رکھیں۔
پیغام میں ایمن الظواہری نے ترک عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں امدای جہاز بھیجنا کافی نہیں بلکہ ترک عوام خلافت عثمانیہ کے دورکی طرح اسلام کا دفاع کرنے کے لیے اپنا تاریخی کردار ادا کریں۔
خصوصا فلسطین کے مسلمانوں کے دفاع کے لیے آگے آئیں۔
بیس منٹ کا آڈیو پیغام عربی زبان میں ہے جس کے اصلی ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر