بولان بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے آب گم میں نامعلوم افراد نے مسافر کوچ پر فائرنگ کردی۔
جس کے نتیجے میں 10مسافر ہلاک ہوگئے۔
وزیراعلی نواب محمد اسلم رئیسانی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی۔
پولیس کے مطابق ضلع بولان کے علاقے آب گم میں نامعلوم افراد نے لاہور سے کوئٹہ آنے والی مسافر بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور نے بس کوروک دیا۔
اس دوران دومسافرہلاک اورتین زخمی ہوگئے بعد میں مسلح افرادنے مسافروں سے شناختی کارڈ طلب کئے اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے آٹھ مسافروں کو ساتھ لے گئے۔
کلینر اور ڈرائیور کے مزاحمت کر نے پرملزمان نے انھیںبھی فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔
بعد ازں قریبی پہاڑی کے پاس لیجاکرآٹھ مسافروں پرفائرنگ کر کے انھیں بھی ہلاک کردیا اورفرارہوگئے ۔
واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کرلاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد کوئٹہ روانہ کر دیا۔
وزیراعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیر اعلی نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر