دوشنبه، مرداد ۲۵، ۱۳۸۹

پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دے دیا


کراچی ‘ سندھ ہائی کورٹ نے بارہا طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

کیس کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سرمد جلال عثمانی اور جسٹس عبدالباری کھوسہ پر مشتمل ڈویڑن بنچ نےکی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سابق صدر نے آئین توڑا اور ملک سے غداری کے مرتکب ہوئے جس کا مقدمہ درج کیا جائے۔

فاضل عدالت نے گذشتہ سماعتوں میں پرویز مشرف کو طلب کرنے کا نوٹس جاری کیا۔

عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف برطانوی اخبارات اور بعد میں کراچی کے اخبارات میں اشتہارات شائع کرانے کا حکم دیا تھا۔

آج عدالت نے پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دے دیا

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر