سه‌شنبه، مرداد ۱۲، ۱۳۸۹

امریکا کا عراق جنگ ختم کرنے اور افواج واپس بلانے کا اعلان


واشنگٹن/امریکی صدر بارک اوباما نے عراق سے فوجوں کی واپسی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے

کہ وعدے کے مطابق رواں ماہ کے آخر میں عراق سے فوجیں نکلنا شروع ہوجائیں گی

جبکہ القاعدہ کے خلاف پاکستان کی کارروائیاں تسلی بخش ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق امریکی صدر نے عراق میں فوجی آپریشن 31 اگست کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے مارچ 2003ءمیں عراق میں آپریشن شروع کیا تھا

جس کے نتیجہ میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن گئے۔

امریکا نے عراق میں کیمیکل ہتھیاروں کی موجودگی کا بہانا بنا کر حملہ کیا تھا

مگر اب تک ایسے ہتھیاروں کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلانٹا میں معذور افراد کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے

امریکی صدر نے کہا کہ صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد انہوں نے فوری طور پر عراق کے بارے میں نئی حکمت عملی کا اعلان کیا تھا

جس کے مطابق 31 اگست 2010ءتک عراق میں اپنا مشن ختم کرنا تھا

اور عراق کی سیکورٹی‘ عراقی سیکورٹی اداروں کے سپرد کرنا تھا ۔

اب وہ وقت آگیا ہے جب وہ اپنا وعدہ پورا کرنے جارہے ہیں

اور حسب وعدہ آئندہ سال کے آخر تک عراق سے اپنا مشن مکمل اور فوجوں کو واپس بلالیا جائے گا۔

افغانستان کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا

کہ افغان جنگ میں شدید مشکلات اور چیلنجز کا سامنا ہے

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر