چهارشنبه، مرداد ۱۳، ۱۳۸۹

لبنانی اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپ


بیروت : لبنانی اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپ میں تین لبنانی فوجی اور ایک اسرائیلی افسر ہلاک ہو گئے ۔

جھڑپ میں ایک لبنانی صحافی بھی ہلاک ہوا۔

لبنان کا کہنا ہے کہ فوج نے اس وقت فائر کیا

جب اسرائیلی فوج لبنان میں داخل ہو ئی۔

تاہم اسرائیل نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

لبنانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لبنانی فوج نے خبردار کرنے کے لیے فائر کیے

اور جواب میں اسرائیل نے گولہ باری کی اور ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی۔

دوسری جانب حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا ہے

کہ اگر اسرائیلی فوج لبنان میں دوبارہ داخل ہوئی

تو ان کے جنگجو خاموش تماشائی نہیں بنے رہیں گے

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر