سه‌شنبه، مرداد ۲۶، ۱۳۸۹

چین میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکے


بیجنگ چین میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکے سے ہلاک افراد کی تعداد19ہوگئی ہے۔حکام کے مطابق صوبہheilongjiang کی فیکٹری میں دھماکے میں زخمی ہونے والے150افراد میں سے20کو مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔آتش بازی کا سامان تیارکرنے والی فیکٹری میں گذشتہ روز زور دار دھماکے سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے چین میں اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی مختلف فیکٹریوں میں دھماکے ہوچکے ہیں ۔

جس سے کئی قیمتی جانو ں کا ضیا ع ہوچکا ہے۔

حکومت کو چاہئے کہ اس مسئلہ کے حل کیلئے فوری اور جامع انتظامات کئے جائیں تاکہ اس طرح کے واقعات سے بچا جاسکے ۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر