القاعدہ نے سعودی حکومت کو اسلام کیخلاف جنگ میں امریکی اتحادی قرار دیتے ہوئے دھمکی دی ہے
کہ سعودی عرب میں موجود القاعدہ کے ارکان حکومت کا تختہ الٹ دیں گے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن میں القاعدہ ونگ کے سربراہ سعید علی الشہری نے اپنے ایک آڈیو پیغام میں کہاہے
کہ سعودی فوج میں موجود کچھ اہلکاروں نے سعودی حکومت کی امریکا کے ساتھ رابطوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے
ہم سے درخواست کی ہے کہ ہم انہیں سعودی فوج میں رہنے یا پھر یمن جا کر القاعدہ میںشامل ہونے کا حکم دیں
تاہم ہم نے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ سعودی حکومت،شاہی خاندان،سکیورٹی اور دیگر اہم معلومات حاصل کریں اور سعودی حکومت کو اسلام کے خلاف امریکا کا ساتھ دینے کی سزا دیں۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر