نائیجریا کے انسداد منشیات کے ادارے نے کہاہے کہ اس نے حال میں جو130 کلوگرام ہیروئن پکڑی تھی،
اس کےبارے میں خیال ہے کہ ایران سے بھیجا گیا تھا اور اس کی منزل یورپ تھی۔
ملک کی انسداد منشیات ایجنسی کے چیئر مین نے ہفتے کے روز کہاہے کہ پکڑی جانے والی ہیروئن کی قیمت کا تخمینہ تقریباً ایک کروڑ ڈالر ہے۔
نائجیریا کے انسداد منشیات کے ادارے نے چار ماہ قبل بیرونی ذرائع سے موصول ہونے والی ایک خفیہ معلومات کی بنیاد پر لاؤس کی بندرگاہ سے ہیروئن کی یہ کھیپ پکڑی ۔
عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ہیروئن ایک ایسے کنٹینر میں چھپائی گئی تھی جس میں تعمیراتی سامان بھرا ہوتھا اسے ایران سے بھیجا گیاتھا۔
ہیروئن کی ایک بڑی کھیپ پکڑے جانے کا واقعہ نائیجریا کے عہدے داروں کی جانب سے غیر قانونی ایرانی اسلحہ بازیاب کیے جانے کے تقریباً ایک ماہ بعد پیش آیا ہے۔
نائیجریا نے کہا تھا کہ ہتھیاروں کے اس ذخیرے میں راکٹ، گرینیڈز، دھماکہ خیز مواد اور دوسرے ہتھیار موجود تھے۔
اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے تحت ایران سے بیرونی ملک ہتھیار بھیجنے پر پابندی ہے۔

هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر