سه‌شنبه، آبان ۱۸، ۱۳۸۹

ایران نے ادارے سے تعاون نہیں کیا،آئی اے ای اے


نیویارک ... بین الاقوامی ادارہ برائے جوہری توانائی کا کہنا ہے ایران نے اب تک اپنے جوہری پروگرام کے پرامن ہونے کا ثبوت فراہم نہیں کیا۔

ایران نے اس کی تردید کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادیں بھی غیر قانونی قراردے دیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا امانو نے کہا کہ ایران نے ادارے سے مناسب تعاون نہیں کیا ہے۔

یہ بات ثابت نہیں ہوتی کہ ایرانی جوہری پروگرام پر امن مقاصد کے لیے ہے۔

انھوں نے زور دیا کہ ایران آئی اے ای اے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے نائب سفیر ایشاغ الحبیب نے اس دعوے کو غلط اور گمراہ کن قراردیا۔

انھوں نے کہا کہ ایران پر پابندی سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادیں غیر قانونی ہیں۔

آئی اے ای اے نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر تشویش کا اظہار کیا۔

ادارے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا، چین، جنوبی کوریا، جاپان، روس اور امریکا کے درمیان بات چیت کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر