کوئٹہ : اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کاکہنا ہےکہ بلوچستان برائے فروخت نہیں ہے ۔
وزیراعظم ہاؤس صوبائی حکومت پر دباؤ ڈالنا بند کرے .
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لسبیلہ میں کوسٹل ہائی وے کے ساتھ عرب شہزادوں کو زمینیں دینے پر انہیں شدید تحفظات ہیں ۔
انکا کہنا تھا کہ جب انھوں نے ایک حساس ادارے کو زمین نہیں دی تو عرب شہزادوں کوزمین کیسے دے سکتے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ عرب شہزادوں کو زمینیں دینے کے معاملے پر وزیراعظم ہاؤس بلوچستان حکومت پر دباؤ ڈالنا بند کرے
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر