امریکہ کے صدر براک اوباما جمعے کو باسکٹ بال کھیلتے ہوئے معمولی زخمی ہو گئے جس کی وجہ سے ان کے چہرے پر ٹانکے لگانے پڑے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر اوباما اپنے دوستوں کے ساتھ باسکٹ بال کھیل رہے تھے کہ ٕٕمخالف ٹیم کے ایک کھلاڑی کی کونی حادثاتی طورپران کے منہ پر لگی جس سے ان کا ہونٹ پھٹ گیا۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان رابرٹ گبز کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ایک فوجی اڈے Fort McNairکے کورٹ میں پیش آیا۔ چوٹ کے باعث وائٹ ہاؤس میں ڈاکٹر وں کو صدر اوباما کےہونٹ پر 12ٹانکے لگانے پڑے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر کو یہ چوٹ Rey Deceregaکی کونی سے لگی جو کانگرس میں ایک ادارے کے لئے کام کرتے ہیں۔ کھیل میں صدر اوباما کے ساتھ ان کے بھتیجے ایوری ربنسن، تعلیم کے وزیر آرنی ڈنکن اور ان کے پرسنل اسسٹنٹ ریگی لو بھی شامل تھے۔
صدر اوباما طالبعلمی کے زمانے سے باسکٹ بال کھیلتے آئے ہیں اور اب بھی موقع ملنے پر باسکٹ بال کھیل کر اپنا شوق پورا کرتے ہیں۔

هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر