شنبه، آبان ۲۲، ۱۳۸۹

امریکہ میں ہر سال 6 ہزار ریٹائرڈفوجی خودکشی کرلیتے ہیں


واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ میں ہر سال 6 ہزار ریٹائرڈفوجی خودکشی کرلیتے ہیں جو مجموعی تعداد کا20 فیصد ہے۔

یہ بات ریٹائرڈ امریکی فوجیوں کے دن کے موقع پر ان فوجیوں کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے کی طرف جاری رپورٹ میں کہی گئی۔

ادارے کے سربراہ ایرک شفسیکی نے اس موقع پر بتایا کہ 2005ء سے2009ء کے دوران1100 حاضر سروس امریکی فوجیوں نے خودکشی کرکے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا .

اور یہ تعداد 2001ء میں شروع ہونے والی افغان جنگ میں مارے جانیو الے امریکی فوجیوں سے زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران جنگ سے متاثرہ امریکی فوجیوں کے پینڈنگ کلیمز کی تعداد50 ہزار کے قریب تھی جو رواں سال بڑھ کر 70 ہزار ہوگئی۔

متعلقہ شعبہ نے گزشتہ سال 9 لاکھ 97 ہزار کیسز نمٹائے لیکن اسے 10 لاکھ نئے کیسز موصول ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران 309 حاضر سروس امریکی فوجیوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا جبکہ 2008ء میں یہ تعداد 267 تھی۔

رپورٹ کے مطابق اقتصادی بحران ،جنگ کے تلخ تجربات اور زخمی اور ریٹائرڈ فوجیوں کو طبی سہولتیں فراہم کرنے میں متعلقہ محکموں کی مشکلات کے نتیجہ میں امریکی فوجیوں میں خودکش کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر