واشنگٹن ... امریکی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں۔
امریکا نے الزام لگایا ہے کہ ایران افغان طالبان کو اسلحہ فراہم کررہا ہے۔
امریکی فوج نے کانگریس کو رپورٹ بھیجی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اپریل سے ستمبر تک طالبان کی کارروائیوں میں تین سو فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
سڑک کنارے نصب بم کی کارروائیاں اس کے علاوہ ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران افغان طالبان کو نہ صرف اسلحہ فراہم کررہا ہے بلکہ انھیں عسکری تربیت بھی دے رہا ہے۔
امریکا نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان افغانستان میں نیٹو افواج سے تعاون کررہا ہے تاہم پاک افغان سرحد طالبان کے لیے بہترین پناہ گاہ ہے۔
یہ پناہ گاہیں افغانستان میں امن قائم کرنے میں رکاوٹ ہیں۔
پینٹاگون سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں کرپشن ہورہی ہے۔
اگرچہ افغان حکومت بدعنوانی پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے لیکن ذمہ داران کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے سوالات جنم لے رہے ہیں۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر