بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔۔
پولیس کے مطابق تربت کے علاقے سنگانی سر میں نامعلوم افراد نے ایک رہائشی کوارٹر میں گھس کر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہاں رہائش پذیر تین افراد اختر،اصغر،عامر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو افراد محمد ایوب اور صابر شدید زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں کو سول اسپتال تربت منتقل کیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ جاں بحق اور زخمی ہونے والے بہاول پور کے رہنے والے تھے اور تربت میں ٹیلرنگ کا کام کررہے تھے۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر