جمعه، آبان ۲۱، ۱۳۸۹

اسرائیل کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک


مقبوضہ بیت المقدس۔اسرائیل میں ایک جنگی طیارہ "ایف" 16دوران پرواز گر کر تباہ ہو گیا ہے،

جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دو پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ہوابازوں میں 28 سالہ میجرعامیحائی ایٹکز اور 30 سالہ عمانوئیل لیوی بتائے جاتے ہیں۔

اسرائیلی پائلٹوں کی ہلاکت کا یہ ایک سال میں دوسرا واقعہ ہے۔

اس سے قبل جون میں رومانیہ میں اسرائیل کا"یسعار" ہیلی کاپٹر تربیتی مشقوں کے دوران گر کر تباہ ہوا تھا جس میں اسرائیل کے چھ پائلٹ اور ان کا رومانوی انسٹرکٹر ہلاک ہو گئے تھے۔

اس کے علاوہ ماہ رواں میں مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کا امریکی ساختہ طیارہ"عفرونی" گر کرتباہ ہو گیا تھا.

تاہم طیارے میں سوار پائلٹ نے چھلانگ لگا دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا تھا۔

قبل ازیں گذشتہ برس اسی ماہ الخلیل کے جنوب میں آزمائشی پرواز کے دوران اسرائیل کا ایک ایف سولہ طیارہ گرہ کر تباہ ہوا جس میں موجود پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر