چهارشنبه، آذر ۰۳، ۱۳۸۹

یمن کے شیعہ علاقے میں فدای کی کارروائی، کم از کم 23 ہلاک


یمن میں شیعہ آبادی والے علاقے میں القاعدہ کے ایک فدای کی کارروائی میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے شیعہ ایک مذہبی جلوس میں شریک تھے۔

یہ فدای حملہ آور ایک گاڑی پر سوار تھا اور اس نے ایک جلوس کے سامنے پہنچ کرحملہ کر دیا۔

یہ جلوس جشن غدیر کے حوالے سے نکالا گیا تھا۔

قبائلی لیڈروں کا کہنا ہے کہ تمام ہلاک شدگان یمن کے باغی زیدی گروپ کے حامی شیعہ تھے۔

مقامی لوگوں نے ہلاک شدگان کی تدفین شروع کر دی ہے۔

یہ واقعہ صوبے الجوف میں پیش آیا، جسے شیعہ باغیوں کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر