سه‌شنبه، آذر ۰۲، ۱۳۸۹

افغان حکومت سے امن مذاکرات کرنے والا طالبان رہنما جعلی نکلا


نیویارک : مغربی سفارتکار نے انکشاف کیاہے کہ امریکا اور افغان حکومت سے امن مذاکرات کرنے والا طالبان رہنما ملا اختر محمد منصور جعلی نکلا۔

اور طالبان کو دی گئی بھاری رقم ضائع ہوگئی۔

مغربی سفارتکار نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو کابل میں بتایا کہ افغان حکومت اور امریکی حکام نیٹو کی سیکورٹی میں طالبان کمانڈر ملا اختر محمد منصور سے چار ماہ تک ملاقات کرتے رہے تھے۔

اور اس دوران اسے قیام امن کیلئے بھاری رقم بھی دی گئی۔

تاہم آخری وقت بات چیت سے ثابت ہوا کہ وہ ملا اخترمحمد منصور نہیں ہے۔

اخبار کے مطابق امریکی حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ مذاکرات کرنے والا اصل طالبان کمانڈر نہیں تھا .

اور انہوں نے امن مذاکرات کیلئے وابستہ امیدیں ختم کردی ہیں۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر